پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 24 جنوری 2017 14:06

پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔قرارداد تحریک انصاف کے رکن شعیب صدیقی نے جمع کرائی ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پی سی بی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں اور عہدوں کا ناجائز استعمال ہورہا ہے، کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود بورڈ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی سی بی کو سیاست سے پاک کرے اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میں میرٹ کو یقینی بنایا جائی