مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ، عبدالباسط

پڑوسی ممالک کے تعلقات کو اس مسئلے کی وجہ سے یرغمال نہیں بننا چاہیے ، تقریب سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 14:04

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ، عبدالباسط
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ دونوں پڑوسی ممالک کے تعلقات کو اس مسئلے کی وجہ سے زیادہ دیر تک یرغمال نہیں بنایا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جلد مذاکراتی میز پر آئینگے اور جلد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہونگے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے مابین اور بھی بہت سارے معاملات ہیں اور پاکستان کی یہ خواہش ہے کہ ان میں سے کسی ایک مسئلے کو لیکر بھی مذاکرات کو یرغمال نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات کے فریم ورک میںکئی معاملات مسئلہ کشمیر کی وجہ سے یرغمال نہیںبننا چاہیے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ کھلے ذہن سے بات کرنا ہوگی