اوبامہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کا موقع گنوایا،ٹرمپ اسے حاصل کریں،آصف زرداری

بارک اوباما نے پاکستان کے کسی بھی چیف ایگزیکٹیوسے مناسب رابطہ نہیں رکھا،ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیاء کیلئے ہالبروک جیسا سینئر مندوب فوری مقرر کریں،امریکی اخبار کو انٹرویو

منگل 24 جنوری 2017 14:04

اوبامہ نے دہشت گردی سے نمٹنے کا موقع گنوایا،ٹرمپ اسے حاصل کریں،آصف ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) سابق صدرآصف زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کاجوموقع بارک اوباما نے گنوایا،ڈونلڈٹرمپ اسے حاصل کریں اور جنوبی ایشیاکے لیے سینئرمندوب فوری مقررکریں۔سابق صدرآصف زرداری نے امریکی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ خطے میں رچرڈہالبروک جیساسفارت کاربھیجا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ وہ کریں جوبارک اوبامانے نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

بارک اوباما نے پاکستان کے کسی بھی چیف ایگزیکٹیوسے مناسب رابطہ نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف ذہنوں کی جنگ پاکستان، شام،یمن،عراق اورلیبیامیں ہاری جاچکی ہے۔سابق صدر نے ٹرمپ کے مخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کومستردنہ کریں،خطے پراثرات چھوڑنے کاموقع دیں، ابھی ڈونلڈٹرمپ سے متعلق کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہے، ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کے پہلی90روز کا تو انتظار کرلیں،90روز بعد دیکھیں گے کہ ڈونلڈٹرمپ محض باتیں کرتے ہیں یاعمل بھی کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایسی ریاستوں میں کامیاب ہوئے جہاں ڈیموکریٹس کی شکست ناممکن تھی۔