وزارت داخلہ کے سابق نائب قاصد سے لاکھوں روپے نقدی و دیگر دستاویزات برآمد

پولیس نے یہ برآمدگی ملزم کے چار روزہ ریمانڈ کے دوران کی ، مزید تفتیش جاری

منگل 24 جنوری 2017 14:03

وزارت داخلہ کے سابق نائب قاصد سے لاکھوں روپے نقدی و دیگر دستاویزات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) خود کو وزارت داخلہ کرائسس مینجمنٹ سیل کا ڈائریکٹر ظاہر کرنیوالے نائب قاصد سے لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر جعلی دستاویزات برآمد کرلی گئیں، پولیس نے یہ برآمدگی ملزم کے چار روزہ ریمانڈ کے دوران کی ، مزید تفتیش جاری ہے ، اس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹائون میں درج کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سنیئر افسران کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون نے اپنی زیر نگرانی میں ایس آئی طارق، اے ایس آئی ذوالفقار علی معہ کانسٹیبلا ن غلام مصطفی،شیر خان، سمیع اللہ اور سکندر علی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کار سرکار میں بھر پور دلچسپی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں وزارت داخلہ کرائسس مینجمٹ سیل کا ڈایر یکٹر ظاہر کر کے لوگوں سے نوکری کے عوض لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار کر لیا، جس سے ملازمان کو نوکری کے لیے جاری کیے گیے جعلی سروس بکس 07 عدد، سیکورٹی کارڈ،وزارت داخلہ، 02 عدد سروس کارڈ ، فوٹو کاپی 01 عدد، Appointment لیٹر 03 عدد، شوکاز نوٹس و پوسٹنگ ٹرانسفر آرڈر کی ایک ایک کاپی برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان محمد عابد ولد محمد عبداللہ قوم کشمیری بٹ ساکن بار مولا سری نگر نے انکشافات کئے ہیں جبکہ سابق نائب قاصد نے انکشاف کیا کہ وہ وزارت داخلہ کا سابقہ نائب قاصد ہے جو کہ جنوری 2015 میں ملازمت سے برخاست /ڈسمس ہو چکا ہے جس نے اپنے آپ کو ڈائریکٹر کرائسس سیل ظاہر کرکے نوکری دینے کے عوض مختلف لوگوں سے مختلف رقوم ایک لاکھ دس ہزار سے لے کر تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے فی کس لئے اور ان کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر برائے مختلف پوسٹس جاری کئے اور اپنا دفتر چھٹہ بختاور میں ایک مکان لے کر بنایا اور میز کرسیاں لگا کر لوگوں کو ادھر ہی مختلف ذمہ داریاں سونپیں جس کی بابت ان جعلی سروس بک تیار کی گئیں ان عارضی سیکورٹی پاس دئیے گئے پوسٹنگ/ٹرانسفر آرڈر اور شو کاز نوٹسز بھی جاری کئے جاتے، دفتر میں مختلف عہدیداروں کی مہریں بھی بنایے گئیں اور اسلام آباد /راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شراب فروشوں،اسلحہ ڈیلرز اور بروتھل ہاوسز کی بابت ڈیوٹی لگائی کہ ان کی تفصیلات حاصل کریں۔

ملازمین کو تنخواہیں اے جی پی آرسے بل منظور ہونے کے بعد ادا ہونے کا بتایا گیا۔ وہاں دفتر باقاعدہ معمول کے مطابق مختلف شفٹوں میں چلایا گیا حسب الحکم افسران بالا سپیشل ٹیم نے مذکورہ جعلی ڈائر یکٹر کو انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا متاثرین کی ایک بڑی تعداد سامنے آرہی ہے ملزم کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جارہی ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔مقدمہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا۔ حسن)

متعلقہ عنوان :