مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ ، پانچ فوجی ہلاک

قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں،مصری فوج کا بیان

منگل 24 جنوری 2017 13:56

مصرمیں جنگجوؤں کا حملہ ، پانچ فوجی ہلاک

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) مصر کے جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے،جرمن ریڈیو کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں مصری فوج نے بتایا کہ جزیرہ نما سینائی میں جنگجوؤں کے ایک حملے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

فوجی بیان کے مطابق قوم اور مذہب کے دشمن بنیاد پرستوں کی کارروائی کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں تاہم اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ 2013میں صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے بالخصوص سینائی میں جہادی گروہ پولیس اور فوج کے سینکڑوں اہلکاروں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ ملکی فوج اس علاقے میں کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :