آستانہ مذاکرات ناکام ہوئے تو لڑائی جاری رہے گی، شامی باغی

یہ مذاکرات کامیاب ہو گئے تو ہم اس عمل کے ساتھ رہیں گے،ترجمان اسامہ ابوزید کی میڈیاسے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 13:56

آستانہ مذاکرات ناکام ہوئے تو لڑائی جاری رہے گی، شامی باغی
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) شامی باغیوں نے کہا ہے کہ اگر آستانہ مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ لڑائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت میں شروع ہونے والے اس نئے مذاکراتی دور کو شامی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شامی باغیوں کے ترجمان اسامہ ابو زید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگر آستانہ مذاکرات میں صدر بشار الاسد کے نمائندوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ طے نہیں پاتا تو لڑائی جاری رکھنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا، یہ مذاکرات کامیاب ہو گئے تو ہم اس عمل کے ساتھ رہیں گے لیکن اگر یہ ناکام ہوئے تو ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :