خیبر پختونخواہ کے تین افسران کو جنسی حملوں کے الزامات میں تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 13:26

خیبر پختونخواہ کے تین افسران کو جنسی حملوں کے الزامات میں تھائی لینڈ ..

تھائی لینڈ (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : تھائی لینڈ نے خیبر پختونخواہ حکومت کے تین افسران کو مبینہ جنسی حملوں کے الزامات میں ڈی پورٹ دیا۔ایکسپریس ٹربیون میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمے کے سینئیر افسر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں نئے شامل ہونے والے 25 افسران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز پر ٹریننگ کے لیے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک گئے تھے۔

تھائی لینڈ میں ملازمہ اور دیگر خواتین نے بتایا کہ انہیں افسران نے سوئمنگ پُول میں مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ جس کے بعد خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے تین افراد کو مقامی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا۔ محکمہ پراسیکیوشن کے دو افسران نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ تینوں افسران طے شدہ شیڈول سے دو دن قبل ہی تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آ گئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی افراد ہفتے کو وطن واپس لوٹے۔ ان افسران کو تھائی لینڈ میں میجنمنٹ آف کیس اور بحیثیت پبلک پراسیکیوٹرز فرائض سے متعلق ٹریننگ کے لیے بنکاک بھیجا گیاتھا۔ ڈی پورٹ کیے گئے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیشن میں شامل ایک آفیسر نے کہا کہ ان تینوں افسران نے نہ صرف صوبے کا سر شرم سے جھُکایا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی بدنام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان افسران کے اس فعل کے بعد حکام اس تربیتی پروگرام کو مکمل طور پر سبوتاژ بھی کر سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :