سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ، قائم مقام گورنر سندھ کی نیول کالج کے وفد سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 13:39

سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نی کہا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والے نیول کالج کے وفد سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے باعث صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ آغا سراج نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور کراچی کے عوام کے لئے پانی کے منصوبے کے ۔فور پر کام جاری سے جس سے کراچی کے عوام کا پینے کے پانی کا مسلہ جلد حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :