Live Updates

عمران خان کا بھی علاج کروالیں۔ میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کارکن کا نعرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 13:17

عمران خان کا بھی علاج کروالیں۔ میٹروبس کی افتتاحی تقریب میں کارکن کا ..

ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : ملتان میں میٹروبس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں ملتان میں راستہ روکنے یا دھرنا دینے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گالیاں نکالنے والے لوگوں کےمعاملات بھی جلد سامنے آ جائیں گے ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے مستقبل میں صحت کے منصوبوں سے متعلق بھی شرکا کو بتایا اور کہا کہ غریب عوام کو صحت اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ جس پر پنڈال سے آواز آئی کہ عمران خان کا علاج بھی کروائیں۔ کارکن کے اس مطالبے پر نواز شریف نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ لا علاج ہوتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :