استور،دیامر بھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے اورتعمیر سے گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا، حاجی شاہ بیگ

منگل 24 جنوری 2017 13:35

استور،دیامر بھاشا ڈیم کو سی پیک میں شامل کرنے اورتعمیر سے گلگت بلتستان ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کو سی پیک منصوبے میں شامل کرنے سے ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے گلگت بلتستان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا،ملک دشمن عناصر ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم جیسے اہم نوعیت کے منصوبے کی تکمیل سے علاقے کی ترقی ممکن ہے ،ڈیم کی تعمیر کے لئے دیامر کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اوردیامر کے عوام سازشی عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :