Live Updates

حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا‘ لندن میں نواز شریف کی سرجری سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا‘ اپارٹمنٹس کہاں ہیں، کس کی ملکیت ہیں سب عیاں ہوگیا‘ ہم عدلیہ آئین اور پاکستان کے حفاظت کریں گے

تحریک انصاف کے رہنمائوں نعیم الحق اور فوادچوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 13:24

حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں‘ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا‘ لندن میں نواز شریف کی سرجری سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا‘ اپارٹمنٹس کہاں ہیں کس کی ملکیت ہیں سب عیاں ہوگیا‘ ہم عدلیہ آئین اور پاکستان کے حفاظت کریں گے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ گمراہوں کا ٹولہ ج ھوٹ بول کر گیا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف سچ کو چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں دیا۔ کل کے جھوٹ پر حکومتی ارکان کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کو چھپا کر رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لندن میں نواز شریف کی سرجری سے متعلق بھی جھوٹ بولا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کیس کا اہم مرحلہ شروع ہونے والا ہے جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔ مریم نواز کمپنیوں کی مالک ہیں۔ اپارٹمنٹس کہاں ہیں کس کی ملکیت ہیں سب عیاں ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات عدالت کے سامنے کھل کر آگئی ہے ہم عدلیہ آئین اور پاکستان کی حفاظت کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکومتی لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ ن لیگ والے اندر سے ہار چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے عدالتوں کو دھمکی دی ملک کا سربراہ جھوٹ بولتا ہے انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی ملکیت سب کے سامنے آچکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات