ملتان میٹروبس کی افتتاحی تقریب ، وزیر اعظم نے کارکنوں کو نعروں سے روک دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 13:05

ملتان میٹروبس کی افتتاحی تقریب ، وزیر اعظم نے کارکنوں کو نعروں سے روک ..

ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : ملتان میں میٹروبس منصوبے کا آج افتتاح ہوا ۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب کے دوران کارکنان نے نعرے لگانے شروع کر دئے ۔ کارکنوں کے نعروں کے تسلسل اور آواز میں بتدریج اضافے کے بعد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مجھے لوگوں سے باتیں کرنے دیں۔

میں یہاں ان لوگوں کے لیے ہی آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ملتان والوں کی خدمت اور اہنا فرض پورا کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملتان کا نقشہ اور قسمت تبدیل ہو رہی ہے۔ کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں آپ کے پیار کی قدر کرتا ہوں کیونکہ عوام کا پیار ہی مجھے لیا پھرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :