ایفاد پرا جیکٹ سے گلگت بلتستان میں زرعی انقلا ب آ ئے گا ‘ محمدشفیق

منگل 24 جنوری 2017 13:17

ایفاد پرا جیکٹ سے گلگت بلتستان میں زرعی انقلا ب آ ئے گا ‘ محمدشفیق
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں خوراک کی کمی نہ ہو ،اس سلسلے میں صوبائی حکو مت مختلف اداروں سے ملکر حکمت عملی تر تیب دی جا رہی ہے ۔ ایفا د پراجیکٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ، ایفاد پرا جیکٹ سے گلگت بلتستان میں زرعی انقلا ب آ ئیگا اور گلگت بلتستان زراعت کے شعبے میں تر قی کریں گا ،خوراک کے حو الے سے گلگت بلتستان اس وقت پوری طرح وفاق پر انحصار کررہی ہے ۔

’’ اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی گند م کے معا ملے میں ہم بہت پیچھے ہیں ، اگر گلگت بلتستان کا کاشت کار گندم وافر مقدار میں کاشت کرے تو گلگت بلتستان میں خوراک کی کمی نہیں ہو گی ،اس وقت آ لو کی پیداوار پر لوگ زیا دہ توجہ دے رہے ہیں جو کہ ایک نقد آورفصل ہے لیکن آ لو کے علا وہ گند م کی پیدا وار پر زیا دہ محنت کر ے تو خوراک کا مسئلہ حل ہو جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صو با ئی کا بینہ قابل اور تجر بہ کار ہے جو کہ گلگت بلتستان کی تر قی کے لئے کوشاں ہے ، ان خبروں میں کو صداقت نہیں کہ صو با ئی کا بینہ میں ہم آ ہنگی کا فقدا ن ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیا دت میں کا بینہ متحد اور پرعزم ہے کہ گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برا بر تر قی یا فتہ بنا ئے ۔