گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم ہے‘ فداخان فدا

منگل 24 جنوری 2017 13:17

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم ہے‘ فداخان فدا
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)صو با ئی وزیر سیا حت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صو با ئی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن کی مدبرانہ کوششوں سے گلگت بلتستان سیاحت کا شعبہ روزبروز ترقی کر رہا ہے ، گلگت بلتستان میں سیا حت کے بہترین مواقع موجود ہیں، ان سے فا ئدہ حاصل کر نے کی ضرورت ہے ۔

’’ اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس سال زیا دہ سے زیا دہ سیا ح گلگت بلتستان کا رخ کرے او راس خطے کی خوبصورتی سے محظوظ ہو ں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عوام کے مستر د کیے ہوئے چند عناصر حکو مت اور حکو متی وزراء کے خلا ف بے بنیاد پرو پیگنڈ ے کررہے ہیں ،اپنے سابقہ دور حکو مت میں بد عنوانی اور اقرابا ء پروری کے ریکارڈ توڑ ڈا لے تھے اب وہ کس منہ سے مو جودہ حکومت پر تنقید کررہے ہیں ۔

صو با ئی وزیر سیا حت نے پا ر چنار دہشتگر دی پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ یہ عناصر اپنے نا پا ک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو نگے ،جودوسروں کی خوشیاں چھین لیتے ہیں ان کی جھولی کبھی خوشیوں سے نہیں بھر سکتی ، انہو ں نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ انہیں صبر جمیل عطا ء فرما ئیں ۔