صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ‘ حاجی محمد ابراہیم ثنائی

منگل 24 جنوری 2017 13:17

صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ‘ حاجی محمد ابراہیم ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے ،مختلف بین الا قوامی اداروں سے مشورے اور تجاویز لے رہے ہیں، نظام تعلیم کو بہتر بنا ئے بغیر تر قی ممکن نہیں ۔’’ اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہو نے وا لے بین الا قوامی تعلیمی فور م میں گلگت بلتستان کی نما ئند گی کررہا ہوں ،اس تعلیمی فورم میں گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل کو بھرپور انداز میں پیش کروں گا ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل اتنے سنگین نہیں ہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے ،یہ مسائل سابقہ ادوار کے حکمران کا پیدا کر دہ ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ برطانیہ سے وا پسی کے بعد تمام سکو لوں اور کا لجوں کا تفصیلی دورہ کروں گا اور ان کے مسائل خود معلو م کروں گا ۔سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں تعلیم کو زیاد ہ ترجیح دی ہے انشا ء اللہ جلد عوام محکمہ تعلیم میں مثبت تبدیلی دیکھے گی ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے پا را چنار دہشتگردی کی بھر پور الفاظ میں مذ مت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کو ئی دین ایما ن نہیں ہے ، یہ بے گنا ہ انسا نوں کو اپنے سفا کی کا نشانہ بنا تے ہیں لیکن یہ اپنے مذموم مقاصد میں کا میاب نہیں ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :