پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز،22 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ برآمد

منگل 24 جنوری 2017 13:16

پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشنز،22 مشتبہ افرادگرفتار،اسلحہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) تھا نہ دائودزئی کے حدود میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ و کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں، آپریشن میں تربیت یافتہ کتوں کی خدمات بھی لی گئیں جبکہ گھر گھر تلاشی کے لئے خواتین پولیس اہلکار بھی موجودتھیں، ایس پی رورل فرقان بلال کی نگران میں مضافاتی علاقہ دائودزئی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پورے علاقے کو سیل کیاگیاتھا اور باقاعدہ گھر گھر تلاشی لی گئی جن میں تربیت یافتہ کتوں کو بھی استعمال کیاگیا۔ جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی دوران تلاشی موجودتھیں پولیس آپریشن کے دوران 22مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 9پستول۔، 3ایس ایم جی، 3رپیٹر، 5سمال گنزاور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے جبکہ وی وی سم کے ذریعے 14گاڑیوں، آئی وی ایس سم کے ذریعہ 153کریمینل ریکارڈ اور آئی وی ایس سم کے ذریعہ 90شناختی کارڈز چیک کئے گئے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران 200سے زائد مکانات کو چیک کیا گیا آپریشن کے دوران گرفتار افرا د کے خلاف تھانہ دائودزئی میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :