میاں صاحب ’آئی لو یو‘، میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شریک نوجوان کے نعرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 12:59

میاں صاحب ’آئی لو یو‘، میٹروبس  منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شریک نوجوان ..

ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء): ملتان میں وزیر اعظم نواز شریف نے میٹروبس منصوبے کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران تقریب میں شریک ایک نوجوان نے ”میاں صاحب آئی لو یو“ کے نعرے لگانا شروع کر دئے۔

(جاری ہے)

جس پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ میں جانتا ہوں۔ آپ کا بہت شکریہ ، اس بات کا جواب میں بہت مرتبہ دے چُکا ہوں اب اور نہیں دے سکتا ۔ لیکن نوجوان نے اپنا نعرہ جاری رکھا جس پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جی جی میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، اور یہی پیار ہے کہ میں آپ کے درمیان کھڑا ہوں۔