Live Updates

مریم نواز شریف عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں، وہی 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھائیںگی، عمران خان کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ملتان میں ایک اور فیتہ کاٹنے کا افسوس ہوگا

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 24 جنوری 2017 13:15

مریم نواز شریف عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں، وہی 2018 کے انتخابات میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ مریم نواز 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھائیںگی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے ملتان میں ایک اور فیتہ کاٹنے کا افسوس ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مریم نواز شریف عمران خان کے اعصاب پر طاری ہیں کیوں کہ وہ 2018 کے انتخابات کی ابھرتی ہوئی لیڈر ہیں اور عمران خان ان سے خوف زدہ ہیں۔

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان ہر جگہ اور ہر چینل پر مریم نواز شریف کا نام لیتے ہیں، انہیں اپنی بیٹی کا خیال بھی نہیں آتا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ مریم نواز نے ہی2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ اٹھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں عمران خان سے تلاشی مانگ رہے ہیں اور وہ تلاشی نہیں دے رہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات