لندن میں مقیم پاکستانی طالبعلم نے پانچ ملین پاؤنڈز کی پیشکش ٹھُکرا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 12:48

لندن میں مقیم پاکستانی طالبعلم نے پانچ ملین پاؤنڈز کی پیشکش ٹھُکرا ..

لندن (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء): لندن کے علاقہ یوکشائر میں مقیم ایک پاکستانی نژاد برطانوی طالبعلم محمد علی نے امریکہ کی جانب سے کی گئی 5 ملین پاؤنڈز نوکری کی پیشکش کو ٹھُکرا دیا۔ محمد علی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں آفر کی گئی رقم کم تھی جس کی وجہ سے انہوں نے امریکی کمپنی کی یہ پیشکش قبول نہیں کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی طالبعلم محمد علی نے پیسوں کی بچت سے متعلق ایک ویب سائٹ بنائی تھی۔

محمدعلی کی بنائی ہوئی اس ویب سائٹ سے مارکیٹ میں موجود مختلف اشیا کی قیمتوں کا بآسانی موازنہ ممکن ہے۔ محمد علی نے بتایا کہ ان کی یہ ویب سائٹ بچت کرنے کی ایک ماہرویب سائٹ ہے جوعام افراد کے لیے بالکل بلوم برگ کی طرح ہے۔محمد علی نے بتایا کہ انہیں اپنی اس ویب سائٹ سے متعلق ایک امریکی سرمایہ کار نے 50 لاکھ پاؤنڈز کی پیشکش کی تھی لیکن رقم کم ہونے کی وجہ سے محمد علی نے امریکی کمپنی کی اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محمدعلی 12 سال کی عمر میں ویڈیوگیمز اورفائننشل ایپ بھی بنا چُکے ہیں جس سے انہوں نے اپنی پہلی کمپنی کا قیام تھا۔ اس کمپنی سے محمد علی کو چالیس ہزار پاؤنڈز کی آمدن ہوئی تھی۔16 سالہ محمد علی سے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ اگر انہیں اگلا مارک زکربرگ ( جو کہ بانی فیس بُک ہیں) کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔محمد علی 60 سالہ کرائس تھارپ کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں۔محمد علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ کا پوری دنیا میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔