چیئرمین خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث پی اے سی کا دو روزہ اجلاس ملتوی

منگل 24 جنوری 2017 12:29

چیئرمین خورشید شاہ کی مصروفیات کے باعث پی اے سی کا دو روزہ اجلاس ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی مصروفیات کی وجہ سے پی اے سی کا دو روزہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی اے سی سیکریٹریٹ کے مطابق منگل کو پی اے سی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا جبکہ بدھ کو بھی وزارت پانی و بجلی اور دیگر وفاقی وزارتوں کو 2013-14ء کے آڈٹ اعتراضات ایجنڈے پر تھے۔