وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

منگل 24 جنوری 2017 12:29

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 8 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 11 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں پانی کی ترسیل کے لئے ایک کروڑ 49 لاکھ، کورنگ میں پل کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشن اور اصلاحات کے لئے 28 کروڑ، فرنٹیئر کور بلوچستان کے لئے 80 کروڑ، سپیشل سیکورٹی ڈویژن ونگ کے لئے 21 کروڑ، وزیرستان ایجنسی میں تعمیراتی کاموں کے لئے 40 کروڑ روپے، گلگت بلتستان میں ایف سی لائن کے لئے 4 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔