خیبر ایجنسی اور تحصیل وانا میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری

پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی میں پولیو ورکرز 2 لاکھ 24 ہزار 466 بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں

منگل 24 جنوری 2017 12:29

خیبر ایجنسی اور تحصیل وانا میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) فاٹا میں خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں پانچ روزہ پولیو مہم جاری ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی میں پولیو ورکرز 2 لاکھ 24 ہزار 466 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا شعبہ صحت کے کوآرڈینیٹر عقیل خان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ خیبر ایجنسی میں 869 پولیو ٹیمیں قطرے پلانے کا کام سرانجام دے رہی ہیں جن میں 791 موبائل ٹیمیں، 52 فکسڈ ٹیمیں، 26 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی اور وانا میں کمیونٹی موبلائزیشن اور مائیکرو پلان کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :