Live Updates

موٹو گینگ میں کون کون شامل ہے؟ سپریمکورٹ آمد پر صحافی کا عمران خان سے سوال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 12:05

موٹو گینگ میں کون کون شامل ہے؟ سپریمکورٹ آمد پر صحافی کا عمران خان سے ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سپریمکورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں شریک ہوتے ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت پر بات کرتے ہوئے اکثر وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے موٹو گینگ کا تذکرہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے آمد پر ایک صحافی نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سے سوال کیا کہ یہ موٹو گینگ میں کون کون شامل ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ جو کوئی بھی نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرتا ہے ، موٹو گینگ میں شامل ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :