مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے سپریمکورٹ میں متفرق درخواست جمع کروادی

حسین نواز کمپنیوں کے حقیقی مالک ہیں،متعلقہ دستاویزات میں میرے کوئی دستخط موجود نہیں۔ مریم نواز کا درخواست میں موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 12:01

مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے سپریمکورٹ میں متفرق درخواست جمع کروادی

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) :مریم نواز کے وکیل شاہد حامد نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست جمع کروادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کومبر کمپنی سے کبھی کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے درخواست میں بتایا کہ ایف آئی اے ،موزیک فونسیکامیں مبینہ طور پر خط وکتابت میں کبھی شامل نہیں رہی۔اپنی درخواست میں مریم نواز نے مزید بتایا کہ حسین نواز دو شادیاں کر چُکے ہیں۔

ان کی پہلی شادی سے4دوسری سے3بچے ہیں۔حسین نواز اپنے دادا جان کو بھی بہت عزیز رہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز میرا بڑا بھائی اور مجھے بہت عزیز ہے۔ حسین نواز نیلسن اور نیسکول کے حقیقی مالک ہیں۔ درخواست گزار کی طرف سے عائد کیا گیا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ متعلقہ دستاویز میں میرے کوئی دستخط موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی داخل کردہ دستاویزات پرمزیداعتراضات کا قانونی حق رکھتی ہوں۔

یہ دستاویز نہ صرف غلط ہیں بلکہ انکی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دستاویزات کی حقیقت ثابت کرنے کیلیے پی ٹی آئی کو ثبوت دینا ہوں گے۔ دستاویزات سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ ان دستاویزات کے غلط ہونے کا دوران سماعت ثابت کروں گی۔ خیال رہے کچھ دن قبل جرمن اخبار کی جانب سے بھی مریم نواز کی دستخط شدہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھیں جس سے متعلق مریم نواز نے سپریمکورٹ میں دائر درخواست میں تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :