فاٹا میں آپریشن ضرب عضب میں متاثرہ مکانات کا سروے جاری، 12 ٹیمیں مصروف عمل

جنوبی وزیراستان میں 3، شمالی وزیرستان میں ایک ‘ کرم ایجنسی میں 4اورکزئی ایجنسی میں 3 ٹیمیں کام کر رہی ہیں

منگل 24 جنوری 2017 12:04

فاٹا میں آپریشن ضرب عضب میں متاثرہ مکانات کا سروے جاری، 12 ٹیمیں مصروف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے متاثر ہونے والے علاقہ جات میں مکانات کے سروے کے لئے 12 ٹیمیں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا آر آر یو کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان ‘ شمالی وزیرستان ‘ خیبر ایجنسی ‘ کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں متاثر ہونے والے مکانات کا سروے جاری ہے جن میں جنوبی وزیراستان کے لئے 3 ٹیمیں، شمالی وزیرستان کے لئے ایک ٹیم ‘ کرم ایجنسی کے لئے چار ٹیمیں جبکہ اورکزئی ایجنسی میں تین ٹیمیں سروے میں مصروف عمل ہیں۔

حکام کے مطابق سروے ٹیمیں مختلف علاقہ جات میں سروے کرکے اپنی فہرستیں فاٹا سیکرٹریٹ میں جمع کروارہی ہیں ۔ سروے ٹیمیوں میں آرمی کے افسران ‘ سکول ٹیچر اور محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار شامل ہیں۔