وزیر اعظم آج ایک اور فیتہ کاٹ رہے ہیں، عمران‌خان کے دل پر ایک اور فیتہ کٹ گیا۔ مائزہ حمید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 11:52

وزیر اعظم آج ایک اور فیتہ کاٹ رہے ہیں، عمران‌خان کے دل پر ایک اور فیتہ ..

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء): سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے ۔ سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی اب اسٹے آرڈر کے پیچھے چھُپی ہوئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب آپ کی تلاشی لی جائے گی اور دکھا جائے گا کہ آپ کے دائیں اور بائیں جیب سےکیا نکلتاہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنےملازمین کے نام پر کاروبار کرتے ہیں۔

عمران خان اور جہانگیر ترین استثنیٰ مانگ رہےہیں۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل بھی ہوسکتی ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کی تذلیل کرتے ہیں اور اسےگھٹیا پن سمجھاجاتاہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم آج ایک اور فیتہ کاٹ رہے ہیں۔میٹرو بس منصوبے کے افتتاح سے آج عمران خان کے دل پر ایک اور فیتہ کٹ گیا ہے۔ دانیال عزیز نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے کرپشن نہیں کی تو احتساب کونسل کےسربراہ کوبرطرف کیوں کیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ رہنے والے جہانگیر خان ترین بھی کرپٹ ترین انسان ہیں۔