Live Updates

تحریک انصاف کیخلاف فنڈنگ میں خورد برد کا کیس جعلی ہے ،نعیم الحق

منگل 24 جنوری 2017 11:58

تحریک انصاف کیخلاف فنڈنگ میں خورد برد کا کیس جعلی ہے ،نعیم الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف فنڈنگ میں خورد برد کا کیس جعلی ہے،درخواست دینے والے شخص کو (ن)لیگ کی مکمل حمایت حاصل ہے ، اس شخص کو 6 سال قبل پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیخلاف غیرملکی فنڈنگ کا کیس جعلی ہے۔ اس شخص نے کیس دائر کیا ہے جس کو 6 سال قبل پارٹی سے نکالا گیا تھا۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ جس شخص نے پی ٹی آئی کیخلاف درخواست دائر کی ہے اس کو ن لیگ کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے وکیل کے جونیئراسسٹنٹ نے الیکشن کمیشن سے معذرت کی تھی، ہمارے وکیل نے کوئی تحریری معافی نامہ جمع نہیں کرایا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :