گوجرانوالہ: بارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد،ابلتا پانی جسم پر پھینک دیا، حالت غیرہوگئی

منگل 24 جنوری 2017 11:54

گوجرانوالہ: بارہ سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد،ابلتا پانی جسم پر ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء) طیبہ تشدد کیس کے بعد گوجرانوالہ میں بھی 12سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرکے اس پر گرم پانی ڈال دیا گیا ، ملازمہ کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گوجرانوالہ میں چوہدری اعجاز نامی شخص کے بیٹے عمران نے گھریلو ملازمہ پر گرم کھولتا ہوا پانی پھینک دیا جس سے ملازمہ کا جسم جھلس گیا ۔

واقعہ کے فوری بعد گھریلو ملازمہ کوابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے لئے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ میں منتقل کردیا گیا ، اس حوالے سے جب ملازمہ سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور چند پیسے کے عوض وہاں پر کام کرتی ہے لیکن چوہدری اعجاز کی فیملی اسے روزانہ تشدد کا نشا نہ بناتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :