ْجنوبی وزیرستان میںآپریشن ضرب عضب سے متاثر 506 مکانات کا معاوضہ 14 کروڑ 62 لاکھ روپے تقسیم

منگل 24 جنوری 2017 11:54

ْجنوبی وزیرستان میںآپریشن ضرب عضب سے متاثر 506 مکانات کا معاوضہ 14 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے 506 مکانات کا معاوضہ 14 کروڑ 62 لاکھ چالیس ہزار روپے تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاٹا کے تعمیر نو بحالی پروگرام منیجر حماد خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضہ جات کا سلسلہ جاری ہے جنوبی وزیرستان میں 272 مکانات مکمل طور پر پر تباہ جبکہ 234 مکانات کو جزوی طور پر متاثر ہوئے تھے جبکہ کل 506 مکانات کا معاوضہ جات بے گھر افراد میں 14کروڑ 62 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو مکانات کے معاوضہ جات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے مکمل طو رپر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :