شام میں داعش کےخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ترجمان وائٹ ہاﺅس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 11:38

شام میں داعش کےخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ چین کو عالمی سمندری ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ شام میں داعش کےخلاف روس کےساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن افراد کی بے دخلی مہم کا محور جرائم پیشہ افراد ہیں۔ چین کو عالمی سمندری حدود کے علاقوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شون اسپائسر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ جنوب بحر چین کے اطراف عالمی سمندری حدود میں واقع علاقوں پر چین کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ شام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔تقریب حلف برداری میں شرکا کی تعداد کے حوالے سے متضاد بیانات پر شون اسپائسر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حقائق کو مسترد کیا جاسکتا ہے تاہم ہمارا ارادہ غلط بیانی کا ہرگز نہیں تھا۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کو ٹیلی وژن اور دیگر میڈیا پر ریکارڈ تعداد میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے لیے ہیلتھ کیئر کے شعبے کے علاوہ ٹیکس اورقانونی اصلاحات بھی ترجیحات میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :