وائٹ ہاﺅس میں ٹشوپیپرز‘ ٹوتھ پیسٹ اوراورنج جوس بھی مفت نہیں ملتا بلکہ خریدنا پڑتے تھے۔باراک اوباما

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 جنوری 2017 11:32

وائٹ ہاﺅس میں ٹشوپیپرز‘ ٹوتھ پیسٹ اوراورنج جوس بھی مفت نہیں ملتا بلکہ ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) سابق امریکی صدرباراک اوبامانے انکشاف کیاہے کہ وائٹ ہاﺅس میں ٹشوپیپرز‘ ٹوتھ پیسٹ اوراورنج جوس بھی مفت نہیں ملتا بلکہ خریدنا پڑتے تھے۔ ہر مہینے کے آخر میں گھر کا خرچ دینا پڑتا ہے، چھٹیاں بھی اپنے خرچ پر ہوتی ہیں۔سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویوکے دوران بتا یا کہ وائٹ ہاﺅس میں وہ اپنی اور اپنے گھروالوں کی ذاتی استعمال کی اشیااپنے پیسوں سے خریدتے تھے۔

آخری مرتبہ کب اپنی جیب سے خرچ کیا ؟کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ایک چیز جو مجھے بے چین رکھتی تھی وہ یہ کہ لوگ کیا کہتے ہونگے کہ جب ہم چھٹیوں پرہوتے ہیں۔لوگ کہتے ہونگے کہ ہم عوام کے ٹیکس پر مزے اڑارہے ہیں لیکن ایسا نہیں ،میں اس متعلق تمام اخراجات خود برداشت کرتاتھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ واحد چیز جس کے لیے میں خرچ نہیں کرتا تھا وہ سیکریٹ سروس کاجہاز اور رابطے ،کیونکہ میراان پر کوئی اختیار نہیں تھا۔

لیکن ہر مہینے کے آخر میں مجھے گروسری کا بل اداکرنا ہوتا تھا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میرا پرس اکثر میرے ساتھ نہیں ہوتا تھا-ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ مشیل کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے، ان کو کچھ کام ایسے کرنے ہیں جو وہ مصروفیات کے باعث نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :