کراچی، ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی، 2 اغواکار ہلاک، مغوی بازیاب

منگل 24 جنوری 2017 11:37

کراچی، ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی، 2 اغواکار ہلاک، مغوی بازیاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی کے دوران 2 اغوا کار ہلاک ہو گئے اور مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سی پی ایل سی اور انٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے اغوا کاروں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اغوا کاروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو اغوا کار مارے گئے جبکہ مغوی فیصل کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی ایل سی اور اے وی سی سی حکام کے مطابق 17 سالہ مغوی فیصل کو 5 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا اور اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :