کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

منگل 24 جنوری 2017 11:37

کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گل بیگ اپنے ساتھی کے ساتھ شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا۔ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :