اسلام آباد ،موسم کی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ سے 4 پروازیں تاخیر کا شکار،ایک منسوخ کردی گئی

منگل 24 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد ،موسم کی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ سے 4 پروازیں تاخیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا ، پنجاب اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے شمالی علاقاجات کا ملک کے مختلف علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،راولپنڈی کے بینظیر ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک کی 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں جب کہ ایک منسوخ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ جس کے باعث کئی مقامات زیر آب آگئے ہیں جب کہ مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :