بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، بیرون ملک جانیوالے تین مسافر گرفتار، سات کو آف لوڈ کردیا گیا

منگل 24 جنوری 2017 11:37

بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ، بیرون ملک جانیوالے تین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرکے بیرون ملک جانے والے تین مسافر گرفتار کرلئے جبکہ سات مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کیں کارروائیوں کے دوران بیرون ملک جانے والی پروازوں کے تین مسافر گرفتار کرلئے گئے جبکہ خاتون سمیت سات مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ایف آئی اے کے مطابق کارروائیاں نامکمل دستاویزات پر مسافروں کے خلاف کی گئیں۔