اوچ شریف،نامعلوم افراد نے نوجوان کو زندہ جلا کر مار ڈالا

واقعہ سونک بیلہ میں پیش آیا ، جلائے جانے والے نوجوان کی عمر 25 سال کے قریب ، ملزموں کی تلاش کا عمل جاری

منگل 24 جنوری 2017 11:37

اوچ شریف،نامعلوم افراد نے نوجوان کو زندہ جلا کر مار ڈالا
اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) اوچ شریف کے موضع سونک بیلہ میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو باندھ کر زندہ جلا دیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ یہ قتل کا اندوہناک واقعہ اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع سونک بیلہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کھیت میں ایک نوجوان کو ہاتھ باندھ کر زندہ جلا دیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق لاش 25 سے 30 سال کے نوجوان کی ہے۔ چہرہ مکمل طور پر مسخ اور ناقابل شناخت ہے۔ قتل کے اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ کھوجیوں کی ٹیم بھی بلا لی اور جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :