اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا ، پنجاب،کشمیر میں بارش، برفباری سے سردی مزید بڑھ گئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب ،مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ،8 زخمی ،مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانا ت اوردیواریں گرنے کے واقعات،سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں 42ملی میٹر ،کالام10، مالم جبہ06، چترال01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، پاراچنار، سکردو منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس منفی04، بگروٹ، استور میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کی کلتک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش، برفباری کی پیشگوئی

منگل 24 جنوری 2017 11:37

اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا ، پنجاب،کشمیر میں بارش، ..
اسلام آباد /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا ، پنجاب اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے،مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے،مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانا ت اوردیواریں گرنے کے واقعات پیش ا ٓئے ،سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں 41ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام10، مالم جبہ06، چترال01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، پاراچنار، سکردو منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس منفی04، بگروٹ، استور میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ۔

(جاری ہے)

(آج )بدھ کے روز بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ۔ اس دوران مکران، قلات اور کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ۔ جمعرات تک مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

آئندہ 48گھنٹوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب اورکشمیر میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

کوئٹہ (شیخ ماندہ 42، سمنگلی31)، قلات18، جیوانی08، ژوب، نوکنڈی07، گوادر01، دیر37، پٹن21، کالام، پاراچنار20، چترال17، میرکھانی16، لوئردیر14، دروش، مالم جبہ13، سیدوشریف11، بالاکوٹ05، پشاور (ائیرپورٹ04، سٹی02)، چراٹ03، کوہاٹ، کاکول02، ڈی آئی خان، بنوں، رسالپور01، کشمیر: راولاکوٹ09، مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی05، بھکر03، راولپنڈی، جوہرآباد02، سرگودھا، اسلام آباد، نورپورتھل، لیہ، مری، چکوال، میانوالی01 ملی میٹر بارش جبکہ کالام10، مالم جبہ06، چترال01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

پاراچنار، سکردو منفی07، مالم جبہ، قلات منفی06، گوپس منفی04، بگروٹ، استور میں درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی جس سے لوگوں کو کہیں جانی توکہیں بھاری مالی نقصان اٹھا ناپڑا۔

بارش اور برفباری سے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد پشتون باغ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہو گئے۔ چمن میں بوغرہ کے علاقے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک نوجوان محمد قاہر جاں بحق ہوگیا جب کہ قلات میں مکان کی دیوار گرنے سے 9 سالہ عبدالباسط اور گدر کے علاقے میں سیلابی ریلے میں گاڑی الٹنے سے علی محمد جان سے چلا گیا۔ دوسری جانب زیارت میں گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ شدید بارشوں سے نوشکی کی سبزی منڈی میں دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جب کہ بارش کے باعث کوئٹہ اوراندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی کچے مکانا ت اوردیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔