امریکی سینٹ نے ٹرمپ کے نامزد سی آئی اے ڈائریکٹر کی توثیق کر دی

منگل 24 جنوری 2017 11:29

امریکی سینٹ نے ٹرمپ کے نامزد سی آئی اے ڈائریکٹر کی توثیق کر دی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) امریکی سینٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل سکیورٹی ٹیم کے ایک اہم رکن سی آئی اے کے ڈائریکٹر، ری پبلکن کانگرس مین مائکل پومپیو کی توثیق کر دی اور نامزد وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی نامزدگی کو آگے بڑھا دیا۔وائس آف امریکا کے مطابق اکثریتی ووٹ سے توثیق پانے والے پومپیو وزیر دفاع جان میٹس اور ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری جان کیلی کی صف میں شامل ہو گئے ہیں۔

دونوں جماعتوں کے سینیٹرز نے ایوانِ زیریں کی انٹیلجنس کمیٹی میں پامپیو کی خدمات کو ان کی نامزدگی کی توثیق کرنے کی وجہ بتایا۔سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیرمین ری پبلکن رچرڈ برنے کہا کہ میرے ذہن میں سوائے مائک پومپیو کے کوئی اور ایسا رکنِ کانگریس نہیں آ رہا جس نے دنیا بھر کا اتنا سفر کیا ہو، سی آئی اے میں اتنا وقت گزارا ہو، جسے یہ پتا ہو کہ وہ کیا کرتے ہیں، وہ کیسے یہ کرتے ہیں، اور یہ کہ یہ سب امریکا اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے کیوں اہم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کے لیے نامزد ریکس ٹلرسن کو تمام ری پبلکنز کی حمایت ملی جبکہ سینٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی جس میں ری پبلکنز کو ایک سیٹ کی برتری حاصل ہے وہاں انہیں ایک بھی ڈیموکریٹ نے ان کی حمایت نہیں کی۔ ان کی نامزدگی فیصلے کے حتمی ووٹ کے لیے اب پورے سینٹ کے سامنے بھیج دی گئی ہے جو کہ اگلے متوقع ہے۔ایگزان موبل کے سی ای او کے طور پر ٹلرسن کا دور وجہِ اعتراض بنا ہے کہ آیا وہ امریکا کے چوٹی کے سفارت کار کے لیے اچھا انتخاب ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :