وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملتان میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا

28 ارب 88 کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہونے والی سروس 25 تعلیمی اداروں، 15 ہسپتالوں اورمتعدد مارکیٹوں کو ملائے گی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 24 جنوری 2017 11:06

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملتان میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا

ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جنوری۔2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جب کہ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی تھے۔

لاہور اور راولپنڈی کے بعد اب ملتان کے شہریوں کو بھی سستی سفری سہولیات دینے کے لیے میٹروبس چلائی جارہی ہے ، شہری اب تیز رفتار ، ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں صرف 20 روپے میں سفر کریں گے۔ 18 اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل اور 9 میٹر چوڑا ، بہاو الدین زکریا یونیورسٹی سے شروع ہونے والا یہ روٹ ، بوسن روڈ ، ہمایوں روڈ ، دولت گیٹ ، حافظ جمال روڈ ، بی۔

(جاری ہے)

سی۔

جی چوک ، وہاڑی روڈ سے ہوتا ہوا چوک کمہاراں پر ختم ہوتا ہے جس کے لئے 21 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 14 فلائی اوررز پر جبکہ 7 زمینی ہیں۔ٹیکنیکل ایڈوائزر میٹرو پراجیکٹ ملتان ، صابر خان سدوزئی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ میں ساڑھے 12 کلومیٹر لمبا پل بھی شامل ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے پلوں کی لمبائی 8 کلومیٹر ہے اور کونٹم آف ورک زیادہ ہے -میٹرو روٹ کے ارد گرد سو کے قریب سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جبکہ دفاتر بھی موجود ہیں 28 ارب 88 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے اس منصوبے کے ٹریک اور بس ڈپو کے لئے مجموعی طور پر 265 کینال اراضی خریدی گئی۔

میٹرو روٹ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جو شام کے وقت بہت دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ میٹرو پراجیکٹ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مکمل ہونے والے پہلے فیز میں چلنے والی 35 بسوں میں روزانہ 95 ہزار سے زائد افراد سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :