وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں میٹروبس منصوبے کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 جنوری 2017 11:06

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں میٹروبس منصوبے کا افتتاح ..

ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملتان میٹروبس کا ٹریک 18 اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر 28 ارب 88 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔اس سروس میں 35 بسوں میں روزانہ کی بنیاد پر 95 ہزار افراد سفری سہولیات حاصل کریں گے۔ میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے شہری مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :