گلگت بلتستان میں48 ہزار افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں،ترجمان

منگل 24 جنوری 2017 11:20

گلگت بلتستان میں48 ہزار افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)گلگت بلتستان میں48 ہزار افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں آئندہ ماہ سے قومی سماجی واقتصادی سروے شروع کیا جائے گا اور ابتدائی طور پر یہ سروے گلگت کی تین تحصیلوں میں کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں48 ہزار افراد کو ہر تین ماہ بعد 48 سو روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔