دبئی : شاپنگ سنٹر میں خواتین کی ویڈیو بنانے والے غیر ملکی پر مقدمہ درج

منگل 24 جنوری 2017 09:45

دبئی : شاپنگ سنٹر میں خواتین کی ویڈیو بنانے والے غیر ملکی پر مقدمہ درج

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): دبئی کریمنل کورٹ میں ہندوستانی شہری کی جانب سے شاپنگ مال میں آئی خواتین کی ویڈیو بنانے پر سماعت کا آغاز ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی شہری پر الزام ہے کہ ملزم نے مبینہ طورپر شاپنگ مال میں آئی خواتین کی ویڈیو بنائی تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں اماراتی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ جب وہ شاپنگ کر رہی تھی تو اسے محسوس ہو ا کہ کوئی اس کی ویڈیو بنا رہاہے ۔ جس کے بعد اس نے سکیورٹی گارڈ سے شکایت کی جس پر سکیورٹی گارڈ نے اس نامعلوم شخص کو پکڑ اتو اس کے کیمرے میں سے میری ویڈیو موجود تھی ۔ہندوستانی شہری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ ویڈیو بنا رہا تھا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 8فروری تک ملتوی کر دیاہے ۔