شارجہ پولیس نے 2ملین درہم کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 24 جنوری 2017 09:45

شارجہ پولیس نے 2ملین درہم کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

شارجہ : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): شارجہ پولیس نے کارروائی کے دوران دو عرب شہریوں اور ایک ایشیائی شہری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2ملین درہم سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ،تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزمان ایک ٹرک میں 300کلوگرام چرس جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 2,270,000درہم بنتی ہے سمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خفیہ معلومات حاصل ہونے کے بعد شارجہ پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے خفیہ آپریشن کیا ، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان نے اپنے کوڈ ورڈ کے طورپر گروپ کا نام ڈارکنیس گینگ رکھا تھا کیونکہ ملزمان اکثر اپنی غیر قانونی کام رات کو ہی کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر ٹرک قبضے میںلے لیا ملزمان کے ٹرک کو ضبط کر کے تمام منشیات بر آمد کر لی ۔ ایک اور آپریشن کے دوران شارجہ دو ملین درہم کی ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں ۔پولیس ذارئع کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تحقیقات ہو رہی ہیں۔