دبئی : آر ٹی اے نے” کریم“ کے کرایوں کی شرح بڑھانے میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں: ترجمان آر ٹی اے

منگل 24 جنوری 2017 09:45

دبئی : آر ٹی اے نے” کریم“ کے کرایوں کی شرح بڑھانے میں ہمارا کوئی عمل ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے ترجمان کا کہناہے کہ ”کریم“ ایپ کی جانب سے گاڑیوں کے کرائے بڑھائے جانے میں آر ٹی اے کا کوئی کردار نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق کریم ایپ سے بک کروائی جانے والی لیموزینز پر کرائے کی شرح بڑھائی گئی ہے ۔آر ٹی اے کا کہناہے کہ کریم ایپ کے علاوہ دیگر طریقوں سے بھی لیمو زین بک کروائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی ٹیکسی لیمو سروس کے نمبر042080555پر کال کر کے بھی بُک کروائی جا سکتی ہے ۔میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ کریم انتظامیہ کی جانب سے اس ایپ کو استعمال کرنے والوں کو پیر کے دن سے 3 درہم زائد ادا کرنا پڑیں گے ۔کریم کے ذرائع سے کرائے بڑھانے کی وجوہات معلوم کی گئی تو ان کا کہناتھا کہ آر ٹی اے کی جانب سے اس ایپ کو استعمال کر کے گاڑی بک کروانے والوں کو زائد فیس ادا کرنے کا کہا گیا ہے ۔ تاہم آج آر ٹی اے کے اعلی حکام نے کریم ایپ کی طرف سے کیئے گئے دعوی ٰ کی نفی کر دی ہے ۔