مکہ : قطر کے معذور’معجزاتی “ بچے کی عمرہ کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

منگل 24 جنوری 2017 09:29

مکہ : قطر کے معذور’معجزاتی “ بچے کی عمرہ کرنے کی ویڈیو کی سوشل میڈیا ..

مکہ : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017) : قطر سے تعلق رکھنے والے ” معجزاتی “ بچے کی عمرہ کرنے اور حجرِ اسو کا بوسہ لینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔تفصیلات کے قطر سے تعلق رکھنے والابچہ پیدائشی طور پر (Caudal Regression Syndrome) کا شکار ہے ۔ اس بیماری میں کسی بھی شخص کا نچھلا حصہ یا تو ہوتا ہی نہیں یا پھر کام نہیں کرسکتا ہے ۔ایسا ہی کچھ اس بچے کے ساتھ ہواہے ۔

لیکن اس بچے کے ہمت و حوصلے کی داد دینے کو دل کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

قطر ی بچہ نا صرف اپنی بڑی آئس کریم شاپ چلاتاہے ۔بلکہ اس نے ایک خیراتی ادارہ بھی بنایا ہوا ہے ۔ قطری سپورٹس کلب کا اہم رکن ہے ۔ دوحا میں 2015 میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئین شپ میں کا سی ای او بھی رہاہے اسکے علاوہ متعدد صلاحیتوں کا مالک ہے ´۔ ویڈیو میں قطری بچے نے نا صرف عمرہ کرتے دیکھا جا سکتاہے بلکہ امام کعبہ سے ملاقات اور حجراسود کا بوسہ لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتاہے ۔´سعودی حکومت کے لیے اس بچے کو خاص مہمان کا درجہ دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :