جدہ شہر کے لیے تین بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے شروع ہونے کا امکان

منگل 24 جنوری 2017 09:29

جدہ شہر کے لیے تین بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے شروع ہونے کا امکان

جدہ : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): مکہ ریجن میں وزارتی سپر وائیزنگ کمیٹی نے جد ہ میں تین بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کو بنانے کی پیشکش کی ہے ۔ان منصوبوں کو سرکاری اور نجی سرمایہ کاروں کے توسط سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے منصوبوں میں جدہ کورنیش پر ٹرام چلانا ، شارم عبور سے وسطی اور جنوبی جدہ کے علاقوں تک میرین ٹیکسی سروس،عبہور برج سے جنوبی اور شمالی عبہور تک نئے پُل کی تعمیر شامل ہے ۔وزیروں کی کمیٹی کی سربراہی امیر مکہ پرنس خالد الفیصل نے کی ۔اس موقع پر پرنس خالد الفیصل نے مکہ میں بھی ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنے پر زور دیا۔جبکہ عمرہ زائرین کے لیے بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔