عمان:سات سالہ بچے کو حراساں کرنے والا ایشیائی شہری گرفتار

منگل 24 جنوری 2017 09:29

عمان:سات سالہ بچے کو حراساں کرنے والا ایشیائی شہری گرفتار

عمان: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): رائل عمان پولیس نے سات سالہ بچے کو حراساں کرنے والے ایشیائی شہری کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے ۔ ایشیائی شہری کو ولیات بریمی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ رائل عمان پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ انہیں غیر ملکی شہری کی جانب سے فون آیا کہ ایک ایشیائی شہری نے اس کے بچے کو جنسی طورپر حراساں کیاہے ۔

(جاری ہے)

بچے کے والد کا کہناتھا کہ ایشیائی شہری اس کے بیٹے کو بہانے سے اسکی رہائش کے قریب بننے والی عمارت میں لے گیا تھا ۔

جہاں اس نے اس سے جنسی زیادتی کی کوشش بھی کی تھی ۔رائل عمان پولیس کا کہناہے کہ والد کی رپورٹ پر خفیہ ذرائع سے تحقیقات کی گئی اور ملزم کو ولیات کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہناہے کہ ملزم کے خلاف مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ۔