دبئی: پاکستانی شہریوں کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں بحق ، عدالت نے ملزمان کو سزا سنادی

منگل 24 جنوری 2017 09:25

دبئی: پاکستانی شہریوں کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں بحق ، عدالت نے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): سات افراد کی لڑائی کے دوران ایک پاکستانی شہری کو جان سے مارنے پر دو پاکستانی شہریوں کو عدالت نے تین ، تین سال قید کی سزا کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے لڑائی کے دوران آہنی آلے سے جاںبحق ہونے والے ہم وطن کے سر پر متعدد وار کیے تھے ۔ اس لڑائی میں کُل پانچ پاکستانی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے پانچ افراد کو لڑائی میں شامل ہونے پر ایک ، ایک سال قید کی سزا ، 1000درہم جرمانہ اور سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنادیا ۔ملزمان نے شیخ محمد زید روڈ پر ٹرکوں کے کھڑا ہونے والی جگہ پر تمام واقعہ پیش آیا تھا ۔ میڈیکل رپورٹ سے واضع ہوا ہے کہ مرنے والے شخص کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھی ۔جس کی وجہ سے اندرونی طورپر خون بہہ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی ۔