ریاض: پاکستان انٹرنیشنل سکول میں ساتویں جماعت کے بچے پر تشدد

منگل 24 جنوری 2017 09:25

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل سکول میں ساتویں جماعت کے بچے پر تشدد

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): سعودی دار لحکومت ریاض میں پاکستان انٹر نیشنل سکول ناصریہ کے ساتویں جماعت کے طالب علم پر استاد کا بے جا تشدد ۔تفصیلات کے مطابق استاد نے ساتویں جماعت کے بچے پر تھپڑبرسائے۔

(جاری ہے)

بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد متعدد افراد نے استاد کے رویئے کو غلط قرار دیاہے ۔ تاہم کئی افراد کا کہناتھا کہ استاد کو بچوں کو سمجھانے کا حق ہے لیکن بُری طرح پیٹنا بھی درست نہیں ہے ۔ واضع رہے کہ طالب علموں پر تشدد کرنا سعودی عرب میں قانوناََ جرم ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے واقعہ کی انکوائری کروانے کی تجویز بھی دی ہے ۔