دبئی :72سالہ ہندوستانی شہری کو غیر ملکی سیاح کو حراساں کرنے پر حراست میں لے لیا گیا

منگل 24 جنوری 2017 09:25

دبئی :72سالہ ہندوستانی شہری کو غیر ملکی سیاح کو حراساں کرنے پر حراست ..

دبئی : ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،24جنوری 2017): دبئی میوزیم میں سیر کے لیئے آئی ہوئی چینی سیاح کے ساتھ بوس وکنار کرنے والے 72سالہ ہندوستانی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چینی خاتون سیاح دبئی میوزیم میں داخل ہوئی تو ایک معمر ہندوستانی نے اس کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کی جس پر چینی خاتون سیاح نے ہا ں کر دی مگر ہندوستانی شہری نے تصویر کے بہانے پہلے اسے چھوا اور ساتھ ہی اس کا بوسہ لے لیا ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی شہری نے جیسے ہی چینی سیاح کا بوسہ لیا چینی خاتون بھاگ کر سکیورٹی گارڈ کے پاس پہنچ گئی اور سارا ماجرہ سنا دیا۔چینی سیاح خاتون نے پولیس حکام کو تمام تفصیلات ای میل کی تھیں ۔ جبکہ عدالت میں دوران سماعت سکیورٹی گارڈ نے بیان دیا کہ جب چینی سیاح اس کے پاس آئی تو رو رہی تھی ۔اس نے ہندوستانی شہری کے خلاف رپورٹ درج کروانے کا کہا۔ میوزیم انتظامیہ نے بھی خاتون سیاح کی رپورٹ پر کارروائی کرنے کے لیے پولیس ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا تھا ۔ ہندوستانی شہری نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے ۔ وہ دل کا مریض ہے اسلیے اس کے ساتھ رعایت برتی جائے ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلے مہینے کی 3تاریخ تک ملتوی کر دیاہے ۔